شیرگڑھ میں شہری پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج


 شیرگڑھ (نمائندہ خصوصی)

جاوید نگر، شیرگڑھ سے ہمارے نمائندے عبدالغفور بھٹی کے مطابق ایک شہری کے ساتھ مبینہ تشدد اور تذلیل کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متاثرہ شہری ساجد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے پہلے اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اس کے سر، داڑھی، مونچھیں اور بھنویں استرے سے مونڈ دیں۔ درخواست کے مطابق اس تمام کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی گئی، جو بعد ازاں منظرِ عام پر آ گئی۔

مدعی کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے بجلی کے کھمبے سے باندھ کر مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی، جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شہری کی درخواست پر اغوا، تشدد اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Powered by Blogger.