ملتان میں کم عمر بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کرنے کا معاملہ، پولیس کارروائی پر سوالات اٹھ گئے


 ملتان: تھانہ بستی ملوک پولیس کی جانب سے ایک کم عمر بچے کو ہتھکڑی لگا کر کچہری لانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد پولیس کے طریقہ کار پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں ایک بچے کو پولیس اہلکار کے ہمراہ عدالت کے احاطے میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس کے ساتھ بچے کی والدہ بھی موجود ہیں۔ والدہ کے مطابق ان کا بیٹا تیسری جماعت کا طالب علم ہے اور ہمسایوں کے ساتھ تنازع کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ بچے نے رات کا کھانا بھی نہیں کھایا تھا اور وہ عدالت میں اسے کھانا کھلا رہی تھیں۔ واقعے پر شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کم عمر بچوں کے ساتھ قانونی کارروائی کے دوران کیا طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ پولیس کی جانب سے واقعے پر مزید وضاحت کا انتظار ہے۔

Powered by Blogger.