5 جولائی کے سیاہ دن پر شہدادپور میں پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ، آمریت کے خلاف نعرے

 

5 جولائی کے سیاہ دن پر شہدادپور میں پیپلز پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ، آمریت کے خلاف نعرے


شہدادپور: سانگھڑ سے بیورو چیف علی نواز ڈاہری کی رپورٹ کے مطابق، 5 جولائی کے سیاہ دن کی مناسبت سے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی و تعلقہ شہدادپور کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں کارکنان اور عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی سانگھڑ کے سینئر نائب صدر، سابق صوبائی وزیر اور سابق رکنِ سندھ اسمبلی شاہد عبدالسلام تھیہم، تعلقہ صدر شہدادپور رئیس ذوالفقار علی زرداری اور تعلقہ جنرل سیکرٹری گل محمد ڈاہری نے کی۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں آمریت نافذ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

اس موقع پر کارکنان نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے "آمریت مردہ باد"، "جمہوریت زندہ باد" اور "جے بھٹو، جے بھٹو" کے فلک شگاف نعرے لگائے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن سے وفاداری اور جمہوریت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے میں وائس چیئرمین لقمان راجپوت، سٹی صدر محمد عثمان راجپوت، جنرل سیکرٹری منور علی ابڑو، سابق سٹی صدر چاچا مشتاق قریشی، حاجی علی محمد کھوسو، حاجی خان رند، محمد ابراہیم رند، عطا محمد باگرانی، سائیں ولی محمد شاہ، سکندر علی ڈیرو، آغا خداداد پٹھان، جام پنھل بھانوجو، عبدالقادر ڈاہری، علی مراد دزکاٹی، خدا بخش دزکاٹی، رانا منظور راجپوت، ابو محمد سرمد، خادم میمن، کونسلر لالی ملک، محسن جبار، عبدالرشید، زائد رضا، غلام قادر چانڈیو، رانا عمران راجپوت سمیت سٹی و تعلقہ کے تمام عہدیداران، لیڈیز ونگ، ذیلی تنظیموں کے نمائندگان، یوسی چیئرمینز، کونسلرز، جیالوں اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمہوریت کے استحکام، آئین کی سربلندی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Powered by Blogger.