اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک کا سی این این پروگرام میں بیان
شیئر کی گئی کلپ کے کیپشن اور اسکرین پر موجود عبارت کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں سی این این کی براہِ راست نشریات کا لوگو اور پروگرام "امانپور" کا حوالہ بھی نمایاں ہے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو کلپ پی ٹی آئی کے آفیشل واٹس ایپ چینل پر شیئر کی گئی ہے، جہاں اس کے ساتھ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق ایک آن لائن مہم اور پٹیشن کا پیغام بھی جاری کیا گیا ہے۔
